پاک بحریہ

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں پھنسے 9بھارتیوں کو بچا لیا

ویب ڈیسک :پاک بحریہ اورمیری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحیرہ عرب میں مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کرتے ہوئے 9 بھارتی شہریوں کو بچا لیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کرسمندر میں خراب ہوجانے والی ہندوستانی بوٹ کو ٹھیک کرکے اس پر سوار 9 بھارتی شہریوں کی جانیں بچائیں۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں رجسٹرڈ ایک اوشین ٹگ ایس اے ایس 5 ہندوستانی ساحل کے قریب غیرفعال تھا،کراچی کے شمال مشرق میں 167ناٹیکل مائل کی دوری پرموجود ٹگ کو برقی جنریٹرکی خرابی کا سامنا تھا،جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی منقطع تھی۔
پاک بحریہ نے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئرکرافٹ کو سمندر میں ٹگ کو تلاش کرنے کا کام سونپا تھا جس کے بعد پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی شپ (پی ایم ایس ایس) کشمیر کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا جو علاقے میں معمول کی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز پر تعینات تھا۔
پی ایم ایس ایس کشمیر نے ٹگ کو ساتھ ہی منسلک کرلیا اورتین گھنٹے کی سخت کوششوں کے بعد مرمت کرکے خرابی کو دورکردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فائر فائٹرز کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے