گیس صارفین کو جھٹکا، قیمت میں 8 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک: گیس صارفین کو ایک اور جھٹکا، گیس کی قیمت میں 8 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ اس حالیہی اضافے سے عوام پر 98 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس قیمتوں میں یکم جنوری سے اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وضاحت کی گئی ہے کہ سوئی سدرن کیلئے 8 اعشاریہ 57 فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے 35 اعشاریہ 13 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے اس اضافے کے ذریعے 98 ارب روپے کا خسارا پورا کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 30 جون 2024 تک 98 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے یکم جنوری سے اضافہ کردیا ہے جس سے یقینی طور پر گیس صارفین کا گحریلو بجٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ اضافہ رواں مالی سال 24-2023ء کے دوران گیس قیمتوں میں دوسرا اضافہ ہے۔
ریگولیٹر نے 2 فروری 2024 کو گیس کی تجویز کردہ قیمت میں 1291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی اوسط قیمت، سے اوسطاً 23 اعشاریہ 16 فیصد اضافہ کرکے 1590 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزید پڑھیں:  نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج حلف اٹھائینگے، منظوری دیدی گئی