مفتی پیر گوہر علی

8فروری کو عوام گھروں سے ضرور نکلیں ‘مفتی پیر گوہر علی

ویب ڈیسک :چارسدہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 24سے جے یو آئی کے امیدوار مفتی پیر گوہر علی نے کہا ہے کہ 8فروری کو عوام ووٹ پول کرنے کے لئے گھروں سے ضرور نکلیں ۔
زیم شیرپاﺅ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور ملک کی تعمیر وترقی خوشحالی کےلئے ووٹرز گھروں سے نکلیں۔
آٹھ فروری کو این اے 24 کے عوام کتاب کو ووٹ دیں کیونکہ جے یو آئی کا منشور اس ملک میں قرآنی نظام رائج کرنا ہے ۔
این اے 24 کے عوام کی بے لوث خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور عوام انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں
مفتی گوہر علی نے کہا ہے کہ جے یوآئی کے ورکرز رات تک گھر گھر جا کر پارٹی پیغام پہنچا دیں‘ملک کی آزادی میں علماءکرام کا ایک بھرپور کردار ہے اور بے شمار قربانیاں دی ہیں‘8 فرروی کتاب کی جیت کا دن ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز