فلیگ مارچ

عام انتخابات :ہری پور پولیس کا فلیگ مارچ کا انعقاد

ویب ڈیسک :ہری پور پولیس نے عام انتخابات کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا ۔
فلیگ مارچ میں ڈی پی او ہری پور ، آرمی افسران ، ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور ، سرکل ایس ڈی پی اوز، جملہ ایس ایچ اوز،ٹریفک، ایلیٹ فورس کے دستوں اور دیگر افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔.
فلیگ مارچ ہری پور شہر کے مختلف بازاروں،سرائے صالح، بائی پاس، کھلابٹ، کوٹ نجیب اللہ ،حطار ،خانپور سے ہوتا ہوا سنٹرل جیل ایریاز اور مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئےجی ٹی روڈ نزد ڈی سی آفس اختتام پذیر ہوا۔
ڈی پی او ہری نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ جنرل الیکشن 2024 کے دوران پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس اور سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز