آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کریں گے

ویب ڈیسک:فلسطینی ریاست کے بغیر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا،سعودی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے، بغیر اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت ختم کیے ،بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک سفارتی تعلقات قائم نہیں کریں گے جب تک کہ مشرقی یروشلم کے ساتھ 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطینی ریاست قائم نہیں کی جاتی۔اسرائیلی قابض فوج غزہ کی پٹی سے نہتے فلسطینوں کی انخلا کر رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا