ملک بھر میں 2 دن کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان

ویب ڈیسک: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے عام انتخابات کے موقع پر بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں کمپنیوں کے حکام نے بتایا کہ ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہنگامی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔
کمپنیوں کے مطابق تمام اضلاع میں پولنگ ڈے پر ہزاروں ملازمین فرائض سرانجام دیں گے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ8 اور 9 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،
اس سلسلے میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں اور عملہ الیکشن کے روز ہائی الرٹ رہے گا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، 3 پاکستانی امپائرز بھی پینل میں شامل