این اے 35 شہریار آفریدی

کوہاٹ، این اے 35 پر آزاد امیدوار شہریار آفریدی کامیاب قرار

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 35 پر غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہریار آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں۔
ضلع کے 491 میں سے 466 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہریار آفریدی نے 128491 ووٹ حاصل کر رکھے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حلقہ پر مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی 57184 ووٹوں کیساتھ دوسرے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے گوہر سیف اللہ خان 44278 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبرپر رہے۔
یاد رہے کہ کوہاٹ حلقہ این اے 35 پر شہریار آفریدی کامیاب قرار پائے ہیں.

مزید پڑھیں:  امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی