پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ سیزن 9کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
پولو گراونڈ لاہور میں منفرد انداز میں منعقدہ تقریب میں گھڑ سوار ٹرافی لے کرپنڈال میں پہنچے ۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی‘ ٹیمز کے مالکان اور کپتان بھی تقریب میں شریک تھے ‘سپیشل بینڈ نے دھنیں بجا کر تقریب کو یادگار بنایا گیا۔
پی ایس ایل کا آغاز 17 فروری سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے ‘قذافی سٹیڈیم نو میچز کی میزبانی کرے گا ؑ
افتتاحی تقریب کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد کے درمیان پہلا میچ ہو گا
لاہور قلندرز،کوئٹہ گلیڈیٹرز، پشاور زلمی اور اسلام یونائٹد نے لاہور میں ڈیرے ڈال لئے ‘چاروں ٹیمیں آج سے پریکٹس بھی شروع کریں گی ۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی