وفاق میں حکومت سازی،پی ٹی آئی زرداری کےدر پر حاضری دےگی؟

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی کیلئے بڑی پیشگوئی کر دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ مولانا کے بعد کیا اب پی ٹی آئی وفاق میں حکومت سازی کیلئے زرداری کے در پر بھِ حاضری دے کر اپنے بیانات اور خیالات سے یوٹرن لے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان کی بہت تضحیک کی لیکن آج ان کے در حاضر ہو گئی۔ اس کے بعد وفاق میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی زرداری کے در پر حاضری دے کر یوٹرن لےگی۔
مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی برادری پر حملے کے بجائے مکالمہ کیا ہوتا تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا۔
سوشل میڈیا پر جاری ان کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے موقف سے اختلاف ہو سکا ہے لیکن ان کے احترام سے نہیں، وہ ایک عالم دین ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :خوڑ میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق