مولانا کے بیان پر پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کا شدید ردعمل

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا خیبرپختونخوا میں خاتمہ ہوا اور شور سندھ میں مچایا جا رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید بتایا کہ مولانا خود بتائیں کہ دھرنا کس کے کہنے پر شروع اور ختم کیا گیا اور سابق حکومت کے خاتمے سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو ہوا۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک