لوئر دیر، تالاش شمشی خان کے مقام پر رابطہ پل تعمیر نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: ضلع لوئر دیر میں تالاش شمشی خان کے مقام پر رابطہ پل ایک سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام میں تاخیر کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
این ایچ اے حکام نے رابطہ پل اور کلوٹ کی تعمیر کے کے 9کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے۔ تاہم اس کے باوجود معاملہ جوں کا توں ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے 5 اضلاع کے لے رابطہ پل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی صدر 5سال بعد سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے