توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کا وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت ڈی سی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر نے فیملی سمیت عمرے پر جانا ہے اس لئے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے توہین عدالت کیس میں‌حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اس حوالے سے جاری فیصلے میں عدالت نے لکھا ہے کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن جہاں بھی ملیں وہاں سے گرفتار کرکے پیش عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو بھی حکم نامہ جاری کردیا۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل کی تحقیقات، سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر طلب