فیصل جاوید عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئَے گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف صحافی کو دھمکی دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جہاں فیصل جاوید سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں اپنے وکیل سردارمصروف کے ساتھ پیش ہوئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے خود کو سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ بعد ازاں عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت