پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات 15 روز میں کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے 15 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جگہ بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک