ن لیگ اور ایم کیو ایم

ن لیگ اور ایم کیو ایم کا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

ویب ڈیسک :ن لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان سیاسی، جمہوری اور معاشی استحکام کیلئے تعاون کاعمل جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے ۔
دونوں جماعتوں کے مذاکرات کا دوسرا دوراسلام آباد میں ہوا‘ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شریک ہوئے۔ جبکہ ن لیگ کے وفد میں اسحاق ڈار، ایاز صادق، اعظم تارڑ اور محمد احمد خان شامل تھے۔
ایم کیو ایم کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان نئے حکومتی سیٹ اپ میں مل کر چلنے پر اتفاق ہوگیا ہے ۔
وسائل، اختیارات اور اقتدار کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کی بنیاد پر حکومت سازی کا سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ سندھ کے شہری علاقے کے حقوق کے تحفظ بالخصوص کراچی کی معاشی اور اقتصادی اہمیت کو بحال کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھا جائے گا۔
دونوں جانب سے حکومت سازی کے سلسلے کو آگے بڑھانے کیلئے وفود کی مزید ملاقاتیں متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں:  گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی