فوجداری کارروائی کی تجویز

سابق کمشنر راولپنڈی کیخلاف فوجداری کارروائی کی تجویز

ویب ڈیسک: سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات کے معاملہ پر الیکشن کمیشن انکوائری کمیٹی نے ٹاسک مکمل کر لیا‘لیاقت چٹھہ کے خلاف فوجداری کارروئی کی تجویز دیدی ۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے رپورٹ کا ابتدائی ڈرافٹ مکمل کر لیا، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف الزامات پر توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
انکوائری کمیٹی کی جانب سے ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کے بیانات کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں پیمرا ٹرانسکرپٹ کو حصہ بنایا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران نے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے بیانات کی نفی کی ہے۔-

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایت