ایبٹ آباد حویلیاں حلقہ پی کے 44 میں ری کاوٹنگ کا حکم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے ایبٹ آباد حویلیاں حلقہ پی کے 44 میں ری کاوٹنگ کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگی رہنما سابق ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی درخواست پر الیکشن کمشن نے دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ریٹرنگ آفیسر نے تمام امیدواروں کے نمائندوں کو طلب کرلیا۔
یاد رہے کہ حلقہ پی کے 44 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار افتخار خان کامیاب ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پولیس کی سیکورٹی میں ری کاونٹنگ ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق