نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی رجسٹریشن شروع

ویب ڈیسک: عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب اراکین کی رجسٹریشن کا سلسلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائم فیسیلی ٹیشن سینٹر میں جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کی رجسٹریشن کیلئے قومی اسمبلی فیسیلی ٹیشن سینٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل نومنتخب اراکین کے کارڈ اور دستاویزات مکمل ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اس لئے ہفتہ اور اتوار کو بھی سہولت کاری سنٹر کھلا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سرباز علی خان کا منفرد ریکارڈ، بنا مصنوعی آکسیجن ماونڈ ایورسٹ سر کر لی