اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے رفاح، شمالی و جنوبی غزہ میں حملے جاری ہیں، پناہ گزین فلسطینیوں کے خیموں پر ممنوعہ سفید فاسفورس کے گولے برسائِے جا رہے ہیں۔ اس اقدام سے اسرائیلی افواج کی بربریت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے انسانی سلوک سے بے بہرہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق امداد کے منتظر فلسطینیوں پر گولہ باری سے مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید کر دیے گئے۔
صیہونیوں کی جانب سے نہ صر فنہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں گرم ہیں بلکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سپتالوں، طبی عملے پر بھی حملے کیے گئے۔ صیہونیوں کے اس اقدام کے نتیجے میںِ فلسطینی ہلال احمر نے غزہ میں 48 گھنٹوں کے لیے کام روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل :نواز شریف نے وزیراعظم کو طلب کرلیا