مسلسل بارش

گوادر میں14گھنٹے مسلسل بارش ،شہر ڈوب گیا

ویب ڈیسک:گوادر میں 14گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب ،شہری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔
گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری رہنے سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے نکاس کا مو¿ثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
چیئرمین یوسی سربندن کے مطابق تیز ہواو¿ں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئی ہیں۔
نو منتخب اپم پی اےگوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ طوفانی بارش میں پورا گوادر شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔
سینیٹر کہدہ بابر کہتے ہیں پورا گوادر شہر ڈوبا ہواہے، ضلعی انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو آگے آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش کے باعث مچھیروں کی کشتیاں ٹوٹ چکیں، بلوچستان حکومت گوادر کو آفت زدہ قرار دے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک