غزہ میں قحط، غذائی قلت کے باعث 4 بچے چل بسے

ویب ڈیسک: اسرائیلی بربریت اپنے پورے عروج پر ہے، ایک طرف گولہ باری جبکہ دوسری طرف محاصرے سے امداد روک دی گئی ہے جس سے غزہ میں قحط کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کے باعث 4 بچے غزہ کے کمال عدوان ہسپتال میں چل بسے جبکہ کئی کی حالت انتہائی خراب ہے۔
غزہ میں قحط کے باعث 7 دیگر بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے تاکہ کسی طرح قحط کی صورتحال قابو کی جا سکے۔
وزارت صحت کے مطابق غزہ بھر میں فوری امداد نہ پہنچائی گئی اور اس قحط بحران پر توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع