بارش و برفباری

جنوبی وزیرستان میں بارش و برفباری کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک:جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
بارش اور برفباری کے باعث مواصلاتی نظام متاثر ہوکے ساتھ ساتھ مقامی رابطہ سڑکوں پر آمدو رفت میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے چند دنوں تک مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا