علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس پشاور میں ہوئی جہاں گورنر حاجی غلام علی نے علی امین گنڈا پور سے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ۔
حلف برادری کی تقریب میں سینیٹر اعظم سواتی اور بابر اعوان کے علاوہ اراکین اسمبلی، اعلی افسران اور پی ٹی آئی کے کارکنان بھی شریک ہوئے۔
علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے 23ویں منتخب وزیراعلیٰ بن گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام