خیبر پختونخوا کابینہ

خیبر پختونخوا کابینہ کیلئے ناموں کی منظوری دے دی گئی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان ناموں کی منظوری لے لی، ابتدائی طور پر 2مشیروں سمیت 17ممبران کابینہ میں شامل ہونگے جس کے بعد کابینہ کی توسیع ضرورت کے مطابق کی جائیگی ۔
علی امین گنڈاپور نے رمضان المبارک پیکیج میں 10،10ہزار روپے صوبے کے ساڑھے 8لاکھ خاندانوں میں تقسیم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔
گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا کی کابینہ سے متعلق مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق کابینہ میں دو مشیروں سمیت 17ممبران شامل کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے جن میں تیمور جھگڑا کو خزانہ کا مشیر مقرر کیاجائیگا ۔
عاقب اللہ، مشتاق غنی، ارشد ایوب، آفتاب عالم، تاج محمد ترند،شکیل خان ،مینا خان، ریاض خان، ڈاکٹر امجد،فضل حکیم ،فضل شکور،فضل الٰہی،عدنان قادری،آفتاب عالم، میاں خلیق الرحمن ،انورزیب اورمیاں عمر کاکا خیل شامل ہیں ۔
جیل سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کرینگے احساس پروگرام کے تحت جو ڈیٹا میسر ہے اس کی مدد سے ساڑھے 8لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے فی خاندان امداد فراہم کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہہ رہے ہیں رول آف لاہونا چاہیے، ہم نظریے کے مطابق کام جاری رکھیں گے، ہم ایسا نظام بنائیں گے آئندہ کوئی مینڈیٹ چوری نہ کرسکے، ہم نے صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، روزگار دینا ہے،ہم بنیادی سہولیات، ایجوکیشن اور صحت میں بہتری لائیں گے ، ہم ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب