امریکہ کا انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونے والے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے امریکہ نے ایک بار پھر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہناہے کہ نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی مذمت کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات بھی ہونی چاہئیں.
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں آزادی اظہار کی حمایت کرتا ہے لیکن انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر پابندی ناقابل قبول ہے، بنیادی آزادیوں کے حوالے سے زور دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  فیصل آباد، گھر میں آتشزدگی سے 4 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق