ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کیس سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رائے سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے اس معاملے پر متفقہ ہے، ہم ججز پابند ہیں کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
سپریم کورٹ کی رائے متفقہ ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک غلطیاں تسلیم نہ کریں خود کو درست نہیں کر سکتے۔
فیصلے میں چیف جسٹس نے کہا کہ ریفرنس میں 5 سوالات اٹھائے گئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو آئین کے مطابق فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، بھٹو کے ٹرائل میں بنیادی حق پر عمل نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجربینچ نے 4 مارچ کوصدارتی ریفرنس پر رائے محفوظ کی تھی۔

مزید پڑھیں:  مردان میں جائیداد تنازعہ پر فائرنگ:3افراد جاں بحق،1زخمی