لاہور، 18 رکنی پنجاب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد ہنجاب میں حکومت سازی کا عمل مکمل۔ 18 رکنی پنجاب کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس پنجاب میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی اور کابینہ سے حلف گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے لیا۔
ذرئع کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے 18رکنی پنجاب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق 18 رکنی پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب نے سینئر منسٹر کا حلف اٹھایا۔
کابینہ کے دیگر ارکان میں عظمیٰ زاہد بخاری، کاظم پیرزادہ ، رانا سکندر حیات، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، ذیشان زفیق، بلال اکبر خان، سہیل احمد خان، بلال یاسین، رمیش سنگھ اروڑہ، خلیل طاہر سندھو، فیصل ایوب، اشفاق حسین، شیر علی گورچانی، سہیل شوکت اور مجتبیٰ شجاع الرحمن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزرا کو مبارک باد دی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ نئی کابینہ عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف سوشل میڈیا مہم بدنیتی پر مبنی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ