گاڑی کو حادثہ

وانا شکئی روڈ پرگاڑی کو حادثہ ،5افراد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقہ وانا شکئی روڈ حادثہ پر گاڑی کو خوفناک حادثہ ،5افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فیلڈر کار شکئی سے وانا آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،5زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ تین شدید زخمیوں کو ڈی آئی خان منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے