دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں آپریشن،4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4دہشت گرد ہلاک کئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوئی۔
مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کی دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی