پولیس اہلکار شہید

گومل بازار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ٹانک کے تھانہ گومل کی حدود گومل بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے ۔
شہید ہونے والے اہلکار کی نعش کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
گزشتہ شب بھی محلہ شیخاں والا میں چوروں نے مزاحمت پر مالک مکان کو شہید کیاتھا ۔
ٹانک میں بڑھتی ہوئی بدامنی سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کا تجارتی مراکز تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاسی آب کا بندوبست ندارد