ٹیسٹ سیریز بھارت کے نام، پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو بدترین شکست

ویب ڈیسک: پانچواں ٹیسٹ جیت کر سیریز بھارت نے اپنے نام کر لی۔ اس میچ میں برطانوی ٹیم کو اننگز اور 64 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے مابین ٹیسٹ سیریز کے پانچویں میچ میں انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 195 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ کی طرف سے جوروٹ 84 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ جونی بیئراسٹو 39 ، ٹام ہارٹلی 20 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
میزبان ٹیم بھارت کی جانب سے ایشون نے 5، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگر میں انگلینڈ نے 218 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 477 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھارت نے1-4 سے جیت لی۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں امریکی جامعات کا احتجاج کینیڈا پہنچ گیا