خواتین اور بچے شہید

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،13خواتین اور بچے شہید

ویب ڈیسک:غزہ کے علاقہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 13خواتین اور بچے شہید ہو گئے ہیں ۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے تیز کردیئے ہیں ‘رفع میں ایک رہائشی ٹاور بھی بمباری سے تباہ ہوگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی غزہ میں غذائی قلت کے باعث ایک شیر خوار بچہ اور ایک نوجوان خاتون شہید ہوئی جس کے بعد غزہ میں غذائی قلت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 25ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی نے کہا ہے کہ حماس کے سربراہ کی اسرائیل کے اتحادیوں سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں