پی ایس ایل 9

پی ایس ایل 9:عثمان خان نے 2سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9میں ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر عثمان خان نے ایک ایڈیشن میں 2سنچریاں بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔
راولپنڈی میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا، اس میچ میں عثمان خان 100 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔
اسلام آباد کے خلاف شاندار سنچری بناکر عثمان خان پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
انہوں نے 3مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف اور آج 10مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری اسکور کی جبکہ 27 مارچ کو عثمان خان لاہور قلندرز کیخلاف 96 رنز بناکر آٹ ہوگئے تھے۔
یہ مجموعی طور پر عثمان خان کی تیسری پی ایس ایل سنچری ہے، جس کے بعد وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ مجموعی سنچری بنانے والے مشترکہ پلیئر بن گئے۔
کامران اکمل نے بھی پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنائیں ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان خان نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے ایک ہزار رنز بھی مکمل کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم