رمضان المبارک کا چاند

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،کل پہلا روزہ ہوگا

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل پہلا روزہ ہوگا۔
سعودی عرب میں چاند دیکھنے کیلئے مملکت کی 10آبزرویٹریز میں اجلاس ہوئے جبکہ سعودی سپریم کورٹ نے بھی عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودیہ کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود تھا تاہم سدیر شہر میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی۔
مملکت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل 11 مارچ کو یکم رمضان 1445 ہجری ہوگا۔
حرمین شریفین میں نماز تراویح آج عشا کی نماز کے بعد پڑھائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکی مظاہروں نے 1930 کے جرمن مظاہروں کی یاد تازہ کر دی، نیتن یاہو