ایکس کی بندش کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف پٹیشن دائر کر دی گئی۔
ہائیکورٹ کے وکیل نعمان محب کاکاخیل نے حکومت اور پی ٹی اَے کی طرف سے ایکس کی بندش کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔
اس دوران وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ایکس کی بلاکنگ اور رکاوٹیں غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔
سوشل میڈیا کی پلیٹ فارم پر عوامی و سماجی شخصیات خصوصا عوام اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تفریح اور معلومات رسانی کیلئے بھی اہم پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسے شرپسندوں کے ذریعہ استعمال کئے جانے کی بات ہے تو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگز وغیرہ کے ذریعہ ان پر کارروائی کی جاسکتی ہے لیکن پورے پلیٹ فارم کو بلاک کرنا بلا جواز ہے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پی ٹی آئی کومذاکرات کی پیش کش