پشاور، قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے۔
ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے خواہاں امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 21 مارچ تک ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک داخل کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 28 مارچ تک کئے جائینگے اور اسی دن نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد 30 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی