نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز:عثمان خان کو تربیتی کیمپ بلا لیا گیا،عماد وسیم نظر انداز

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ میں پرفارم کرنے والے عثمان خان کو تربیتی کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے۔
ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس میں تربیتی کیمپ کروائی جائے گی۔
35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔
خیال رہے کہ عماد وسیم کو پی ایس ایل9 کے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کرنے اور بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ یونائیٹڈ کیلئے میچ جیتنے والے ناقابل شکست 59 رنز بنائے اور پہلے ایلیمینیٹر میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں‌مداخلت پر توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے تھی، سپریم کورٹ