اقوام متحدہ

یورپی یونین غزہ اور یوکرین پردہرے معیار سے گریز کرے،اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یورپی یونین غزہ اور یوکرین کے حوالے سے دہرے معیار سے گریز کرے۔
برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رہنمائوں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے احترام میں متحد رہیں۔
گوتریس نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ کھڑے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی اصول شہریوں کا تحفظ ہے ہمیں یوکرین میں اصولوں پر قائم رہنا چاہیے اور غزہ میں بھی کسی دہرے معیار کے بغیر۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں "قحط آنے والا ہے جب کہ اسرائیل جنوبی شہر رفح میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا