بیرسٹر سیف

مریم نواز کے حکم پر پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کیا جارہا ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب کی جنرل رانی مریم نواز کے حکم پر پی ٹی آئی کارکنوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،جعلی مقدمات کا سلسلہ روکا جائے۔
اپنے بیان میں ڈ اکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی مقدمات کا خاتمہ اور بے گناہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے، ہم بھی خیبر پختون خوا میں سیاسی مخالفین پر مقدمات درج کراسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ایک حکم پر صوبے میں سیاسی مخالفین جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے،مرکزی سیاسی مخالفین پر مقدمات درج کرکے صوبے میں انکا داخلہ بھی بند کراسکتے ہیں لیکن جعلی مقدمات اور قانون کا غلط استعمال پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ اپنے صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے وفاقی حکومت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔
وفاق کیساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے ہیں لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو پھر ہم منہ توڑ جواب اور کارکنوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چترال کے پہاڑوں میں پھنسا سوئس سیاح ریسکیو کر لیا گیا