فریقین کو نوٹس

مخصوص نشستوں کی حلف برداری کا معاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فریقین کو نوٹس

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی حلف برداری کے معاملے پر فریقین کو ابتدائی نوٹس جاری کرتے ہوئے 4دن میں جواب طلب کر لیا ۔
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ قانون کی بالادستی اورسیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہئے ،افسوس ہو رہا ہے کہ ہم کہاں پر ہے اور ہمارے پڑوسی کہاں؟ ملک کی معیشت کا حال کیا ہے؟ آئی ایم ایف کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت جب حکومت میں ہوتی ہے تو رویہ الگ ہوتا ہے، اور دوسری جانب جاتے ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔
جسٹس شکیل احمد نے مزید ریمارکس دیئے کہ مخصوص نشستوں پر تو لاجر بینچ فیصلہ کر چکا ہے۔
ا س موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے آرٹیکل 109 کا اختیار استعمال کر کے حلف کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا آج اجلاس نہیں ہورہا ۔
وکیل نے بتایا کہ اسمبلی کی پریس ریلیز آئی ہے کہ آج اجلاس نہیں ہوا ۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، میٹرک امتحانات میں پرچہ آوٹ ہونا معمول بن گیا، اردو پیپر بھی لیک