پشاور، بجلی چوری کیخلاف صوبہ بھر میں‌ کریک ڈاون، 6 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: بجلی چوری کیخلاف وفاقی وزیر داخلہ کے احکامات کی روشنی میں خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ چل نکلا ہے۔
وفاقی تحقیقات ادارے کے احکامات کے نتیجے میں کوہاٹ، ڈی آئی خان اور بنوں کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن چھاپے مارے گئَے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اس دوران 6 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں راشد محمود، قاصد خان، تیمور، سلمان، رحمت اللہ اور شہزاد گل کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کوہاٹ ڈویژن کے چھاپوں کے نتیجے میں 7 مقدمات اور 4 انکوائریاں درج کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ڈائریکٹ لائن اور میٹر کی ٹمپرنگ سے بجلی چوری کر رہے تھے۔
اس دوران بنوں روڈ کوہاٹ پر واقع وسیم گل سروس اسٹیشن سے بجلی کا غیر قانونی کنکشنز منقطع کر دیا گیا جبکہ امجد نمک فیکٹری واقع ٹپی کوہاٹ سے بجلی کی چوری پکڑی گی۔
بنوں اور دیگر علاقوں میں بھی بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی