پشاور، اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن اور حکومت کا تنازع شدید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن اور حکومت کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین نے اسمبلی ہال کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے اس دوران انہوں نے ہاتھوں میں مطالبات سے مزید کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
احتجاج کے دوران قائد حزب اختلاف عباداللہ نے کہا کہ تین بجے ہم ادھر حاضر ہوئے لیکن سیکڑی، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے کمرے کو تالا لگا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین فارم 45-47 کا شور مچا کر خود قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
رہنما حزب اختلاف عباداللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن اراکین کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ اپنا حق راہ دہی استعمال کریں۔
یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن اراکین سراپا احتجاج ہیں.

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز