پشاور، چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر خیبر پختونخوا اور وفاق کے مابین ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت خیبر پختونخوا اور وفاق کے مابین ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے ابھی تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے نام کی منظوری نہیں دی گئی۔
اس حوالے سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے وفاق کو تین نام دیے تھے جن میں شہاب علی شاہ، منیر اعظم اور ڈاکٹرشہزاد بنگش کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری لگانے کی سفارش کی تھی۔
ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ نے صوبے میں اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اسی لیے وفاق سے انکی خدمات مانگی گئی ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ہر صوبائی حکومت کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی ٹیم بنائے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی