شانگلہ، پانی کے تنازعے پر فائرنگ، میٹرک کا طالب علم قتل

ویب ڈیسک: ضلع شانگلہ کے علاقہ بیلکانئ میں پانی کے تنازعے پر فائرنگ کر کے میٹرک کا طالب علم قتل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے احسان اللہ نامی نوجوان کو قتل کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ احسان اللہ نامی میٹرک کا طالب علم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔
یاد رہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت