یوم پاکستان، مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ، سربراہان مملکت کی شرکت

ویب ڈیسک: آج ملک بھر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب اور پریڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز قومی ترانےسے ہوا۔
اس موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے آج ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ چین اور دوست ملک آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شامل رہے۔

اس موقع پر پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور فوجی دستوں نے سلامی پیش کی جبکہ صدر مملکت نے پریڈ کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق یوم پاکستان کے دن کے آغاز پر پریڈ اور دیگر تقاریب کے آغاز سے قبل وفاق میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر سبر پرچموں سے بھر گیا، ملک کی اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارش کے بعد کالام میں سیاحوں کا رش سردی لوٹ آئی