دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن، میمز کی بھرمار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب اور پھر 22 مارچ کی صبح سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی جس کے کچھ دیر بعد اسے بحال کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق صبح 6 بجکر 30 منٹ پر انسٹاگرام کے بندش کی 488 رپورٹس موصول ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق 70 فیصد صارفین کو انسٹاگرام پر لاگ اِن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 11 فیصد صارفین کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق امریکا سے 5 ہزار سے زیادہ صارفین کی شکایت موصول ہوئیں۔
تاہم 22 مارچ کی صبح کچھ دیر تک سروس ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی تاہم میٹا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
انسٹاگرام کی بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی جانب سے میمز کی بھرمار بھی شروع ہوگئی۔
صارفین نے ہیش ٹیگ انسٹاگرام ڈاؤن کا استعمال کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’میں سمجھی کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’ہر کوئی یہ دیکھنے کے لیے ٹوئٹر پر لاگ اِن ہورہا ہے کہ آیا انسٹاگرام سروس ڈاؤن ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا