غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائِیلی مطاہرین کا منفرد احتجاج

ویب ڈیسک: غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائِیلی مطاہرین نے منفرد احتجاج کیا اور اس دوران انہوں نے اپنا پیغام نیتن یاہو تک پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نے پیراگلائیڈنگ کے انداز مِیں احتجاج کرتے ہوئے نیتن یاہو کے گھر کے اوپر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے اوپر سے پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر 7 اکتوبر کو ملک پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری ان پر عائد کرنے کا الزام درج تھا۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ فلسطین پر حملے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت کا گراف تیزی سے نیچے آ گرا ہے۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم