ضمنی انتخابات

ضمنی انتخابات:کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں کی فہرست جاری

قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ۔
۔ شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا میں این اے 8باجوڑ ، این اے 44ڈی آئی خان ، پی کے 22باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ کی خالی نشستوں انتخابات 21اپریل 2024کو ہوں گے ۔
کاغذات کی جانچ پڑتال 21مارچ ،منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 25 مارچ 2024 تک داخل کی جاسکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے 28مارچ تک کئے جائینگے جبکہ28 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لے سکیں گے30مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرکے انہیں نشانات الاٹ کئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی