پاکستانی باکسر آغا کلیم

پاکستانی باکسر آغا کلیم نے لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستانی نوجوان باکسر آغا کلیم نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والی عالمی چمپئن شپ میں لائٹ فلائی ویٹ کا ایونٹ جیت لیا۔
آغا کلیم نے 51 کلو گرام کی کیٹگری میں فتح کے جھنڈے گاڑدیے، پہلی فائٹ میں انہوں نے کرغزستان کے دو مرتبہ کے عالمی چمپئن کو پوائنٹس پر شکست دی اور دوسرے مقابلے میں نیپالی کھلاڑی کو 50 سیکنڈ میں زیرکیا۔
چمپئن شپ میں40 ممالک سے تعلق رکھنے والے 5 سو سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ