عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیدی گئِی۔ اس کے ساتھ ہی توڑ پھوڑ کیس میں بھی ان کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے اپنا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر گزشتہ روز جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
لاہور ہائیکورت کی جانب سے آج عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ جمع کرائیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر